ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نہایت طاقتور ہیں اور وہ دشمن کو اسلامی نظام کے خلاف کسی بھی اقدام کا موقع نہيں دیں گي۔ انہوں نے اسلامی قوموں کی فوجوں سے کہا کہ اپنی قوموں کی تحریک میں شامل ہوجائيں اور صبر و ضبط سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران میں شمال مشرقی سیکٹر کی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا سیکٹر ملک کا دفاع کرنے کےلئے مکمل طرح سے آمادہ ہے۔شمال مشرقی ایئر ڈیفنس سیکٹر کے کمانڈر ان چیف عبداللہ رشادی نے کہا کہ ایران کی ایئر ڈیفنس بالخصوص شمال مشرقی سیکٹر کے یونٹ ہر طرح کے ممکنہ حملے کے مقابل ملک کا دفاع کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائل اور راڈار سائٹیں دشمن کی نقل وحرکت کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہیں اور اگر دشمن نے حماقت کی تو شدید ترین جواب دیا جائے گا۔............. /169
1 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263251
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف بريگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کسی طرح کی حماقت کی تو انہیں دندان شکن جواب ملے گا۔